Live Updates

امریکہ میں پاکستانی سفیر کاقیام امن کے لئے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل پر زور

جمعرات 1 مئی 2025 15:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خطے میں قیام امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل پر زور دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم خارجہ پالیسی کے جیو اکنامکس پہلو پرتوجہ مرکوزکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے معاشی ایجنڈے کا حصہ ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان وقار کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات