لاہور ،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

میانی صاحب قبرستان سے 32سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

جمعرات 1 مئی 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لٹن روڈ پر میانی صاحب قبرستان سے 32سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

داتا دربار بے ہوشی حالت میں ملنے والا 50سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت 50سالہ عبدالغفور کے نام سے ہوئی جو کہ گجرانوالہ کا رہائشی تھا جبکہ کاہنہ ، گجومتہ چوک 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ متوفی کی شناخت نہ ہو سکی تاہم بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔