Live Updates

فضائی راستے روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے. سول ایوی ایشن اتھارٹی

کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں کچھ راستوں پر ایئر ٹریفک معطل کی گئی ہے.سی اے اے کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مئی 2025 15:00

فضائی راستے روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے. سول ایوی ایشن اتھارٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے اتوار کے علاہ روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے جمعرات کوجاری ہونے والی ایک بیان میں کہا گیا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر روٹس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے. بیان کے مطابق آج (یعنی یکم مئی کو ) شروع ہونے والی یہ پابندی 30 مئی تک جاری رہے گی سی اے اے کے مطابق کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں کچھ راستوں پر ایئر ٹریفک معطل کی گئی ہے.
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات