زمین کے تنازعہ پر عالمانی اور نظامانی برادری میں مسلح تصادم،3افراد جاں بحق ،ملزمان گرفتار

جمعرات 1 مئی 2025 17:06

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کی حدود گاں نم لیار نظامانی کے قریب زمین کے تنازعہ پر عالمانی اور نظامانی برادری میں جھگڑا ہوگیا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں عالمانی برادری کے 3 لوگوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈاکٹر انور عالمانی، احمد بارن اور نعمت اللہ عالمانی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل میں ملوث 03 مرکزی ملزمان خان محمد عرف خانن ولد شیر محمد نظامانی، عبد الوھاب عرف شینھں ولد خان محمد نظامانی اور عمر فاروق ولد خان محمد نظامانی کو آلا قتل ایک عدد رپیٹر اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر لیا.۔اس واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے بھتیجے ریاض احمد عالمانی کی مدعیت میں تھانہ شیخ بھرکیو پر درج ہے جس میں پولیس کو مطلوب نامزد 03 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے