ویسریا اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں زور دار تصادم،40سالہ شخص جاں بحق

جمعرات 1 مئی 2025 17:06

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ٹنڈو محمد خان حیدرآباد روڈ پر ویسریا اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں زور دار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ چندو ولد پریموں کولہی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حآدثہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی بی سیکشن پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

متعلقہ عنوان :