
حکومت محنت کشوں کو باوقار طرزِ زندگی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ
جمعرات 1 مئی 2025 17:57

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومتِ سندھ نے یکم جولائی 2024 سے تمام غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 37ہزار روپے مقرر کی ہے، جو محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں گھریلو ملازمین سمیت تمام مزدوروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز شامل ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں ورکرز ماڈل اسکولز اور ورکرز انٹرمیڈیٹ کالجز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے لیے رہائشی اسکیمیں اور اسکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی)قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج کی سہولیات اور حادثات کی صورت میں براہِ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، صنعت کاروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.