Live Updates

کسی بھی قوم کی ترقی کا دار و مدار اُس کے محنت کش طبقے پر ہوتا ہے، ایڈووکیٹ راشد خان

جمعرات 1 مئی 2025 18:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) رکن صوبائی اسمبلی سندھ ایڈووکیٹ راشد خان نےکہا ہے کہ یکم مئی دنیا بھر کے ان محنت کشوں کے عزم، جدوجہد اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں راشد خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا منشور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دار و مدار اُس کے محنت کش طبقے پر ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان محنت کشوں کے مسائل کو سمجھیں، ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں اور اُنہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم سب مل کر ایک ایسا معاشرہ قائم کریں گے جہاں محنت کش کو عزت، تحفظ اور انصاف میسر ہو۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات