Live Updates

مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار کھاجاتا ہے،ایازمیمن

جمعرات 1 مئی 2025 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار کھاتا ہے،ہم مزدوروں کے عالمی دن پر شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس دن کیمناسبت سے حکومت سے مزدورں کی اجرت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں،آج اس امر کی ضرورت ہے کہ محنت کش کو جائز منافع کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدمات کئے جائیں اور مہنگائی کے اس دور میں مہنگائی کے تناسب کیساتھ مزدوروں کی اُجرت بڑھائی جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یکم مئی کے حوالے سے تاجرالائنس کے عہدیداراوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے جزبات سے کھیلنا گناہ ہے اور عذابوں کو دعوت دینے والی بات ہے اس لیے حکومت مزدورں کے لیے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

آج بھی اپنے حقوق سے بے خبر مزدور دن بھر مشقت اور مزدوری میں مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں جو اپنے محنت کشوں کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لیے حکومتی سطح پراعلانات توکیے جاتے ہیں مگر عمل درامد نہیں کیا جاتا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کا دن بھی جھوٹے وعدوں اور دلاسوں کے ساتھ گزرجائے گا کیونکہ یکم مئی کے دن کو حکومت اوراپوزیشن جماعتوں نے تقریروں کے لیے رکھ چھوڑا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات