فیصل آباد ، شہراورگردونوا ح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 1 مئی 2025 18:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل چور درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے، آن لائن کے مطا بق سول ہسپتال کے قریب اسد عباس سی10ہزار و فون، ضلع کچہری موڑ پر عثمان سے جھپٹا مار کر فون، نگہبان پورہ کے قریب رشید مسیح سے نقدی وفون، احمد آباد کے قریب سعدیہ سے جھپٹا مار کر پرس، ملت ٹائون کے شہزاد احمد سے نقدی وفون، سنت سنگھ روڈ پر عمانوئیل سے نقدی و فون، ملت چوک میں عمر دراز سے 10ہزار وفون چھین لیا،6ج ب کے حاجی اکرم الحق سے 17ہزار و فون، 5ج ب کے ندیم امجد سے نقدی و فون، 6ج ب میں اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، سمانہ پل کے قریب رشید احمد سے نقدی و فون، 108 ج ب کے کاشف علی سی30ہزار وفون، 155ر ب کے طلعت محمود سے 4ہزار وفون، مانانوالہ کے آفتاب سے نقدی و فون، طارق آباد کے مدثر علی سے نقدی وفون، گٹ والا کے قریب طیب سے نقدی و فون، 245ر ب کے طارق سے فون، 251ر ب کے صدیق کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،224ر ب ارسلان کے گودام سے سامان چوری، سمن آباد کے قریب مجاہد سے جھپٹا مار کر فون، 32ج ب کے نصیرسی30ہزار و فون، سنٹرل جیل کے قریب علی حسن سے نقدی و فون، 227ر ب کے سفیان سے 12ہزار، کریم گارڈن کے قریب عمران سے 48ہزار و فون،215ر ب کے شیر محمد کی دکان سے سامان چوری، الٰہی آباد کے قریب کاشف علی سے نقدی وفون، عوامی ٹائون کے محمد رفیق سے نقدی وفون، 215ر ب کے شہامند سی10ہزار و فون چھین لیا‘ رشید پارک جڑانوالہ کے عمران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، 273گ ب کے ضیاء اللہ سے 20ہزار، 94گ ب کے قریب اعجاز سے موٹرسائیکل، 54 گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری،320گ ب کے جاوید سے 25ہزار و فون،230گ ب کے ایوب سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 33گ ب کے نصراللہ سی19ہزار و فون، 279ر ب کے مصور خان کے ڈیرہ سے سامان چوری،71ر ب کے نوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 386گ ب کے علی اصغر سے موٹر سائیکل، پنڈی شیخ موسیٰ کے زمان شاہ کا گھوڑا چوری،604گ ب کے طارق کے گھر سے 2لاکھ کا سامان چوری، 444گ ب کے قریب موٹروے سے لوہے کی جالی چوری، 136گ ب کے عرفان علی کے گھر سے زیورات ، نقدی ، فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے فیضان،کچہری بازار سے ظہیر عباس، ریلبازار سے طاہر، ضلع کچہری سے علی ظفر، امین پور بازار سے فرحان، حمید پارک کے شاہد علی، جھنگ روڈ الائیڈ سکول سے بوٹا، ڈھیرہ سائیں قبرستان سے ارشد، صدر بازار سے رمضان، 217ر ب کے آصف،279ر ب کے ذوالقرنین، نور پور کے فہیم فیصل، 51ج ب کے حافظ نعمان ،ڈی گرائونڈ سے بہادر علی، گٹ والا سے طارق محمود، کہکشاں کالونی کے افضال ظفر، ڈی ٹائپ کالونی کے احمد، سہیل آباد سے عمر حیات، دکن پارک سے حسنین، 225ر ب کے کاشف، کالج روڈ سمن آباد کے سلامت علی، 215ر ب کے مدثر، غفاری ٹائون کے روبن، ریلوے پھاٹک سمن آباد سے عبدالجبار،سول ہسپتال جڑانوالہ سے سعید احمد ،206ر ب کے عابد علی، 266ر ب کے ساحل، ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری سے کاشف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔

پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن کا سراغ نہ لگا سکی۔