اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، ہری پور میں گردوغبار کے شدید طوفان سے اندھیرا چھاگیا

گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی ضلع بھر میں بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا

جمعرات 1 مئی 2025 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش باعث کے موسم خوشگوار ہوگیا ،، ہری پور میں گردوغبار کے شدید طوفان سے اندھیرا چھا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں گرگیا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا، خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں گردو غبار کے شدید طوفان سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا ہے اور دن میں رات کا سماں رہا۔گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی ضلع بھر میں بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ویدر اپڈیٹ پی کے نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ہری پور میں طوفانی بارش ہو ئی ہے، اس وقت شام کے 4 بج کر 25 منٹ پر تھے جبکہ دن رات میں بدل گیا۔ویدر اپڈیٹ پی کے نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ مری میں اس وقت ژالہ باری ہو ئی۔