وزیراعلی مریم نواز کا لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان

محنت کش اللہ کا دوست ، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں،ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کیلئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج،راشن کارڈ کے ذریعی12 لاکھ سے زائد ورکر اور کان کن تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے

جمعرات 1 مئی 2025 23:40

وزیراعلی مریم نواز کا لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا گیا -راشن کارڈ کے ذریعے کان کنو ں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گی-جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔

ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔

واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔