نارنگ موڑ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کوٹکر ماردی ،نوجوان جاں بحق ،2افراد زخمی

جمعرات 1 مئی 2025 20:20

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)نارنگ موڑ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لدھیکے کے رہائشی تین دوست زبیرمیو عدیل شبیر اور سیف ملک موٹرسائیکل پر سوارہوکر نارنگ موڑ کی طرف جارہے تھے روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹرک نے پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 24 سالہ زبیر موقع پر دم توڑ گیاجبکہ اس کے دوست عدیل اور سیف زخمی ہوگئے ریسکیو1122 نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی جبکہ نارنگ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردی ہے جاں بحق ہونے والے زبیر کی نماز جنازہ آبائی گاں لدھیکے میں اداکردی گئی۔