ضلع بنوں میں پولیس مقابلے میں مارے گئے شدت پسند کمانڈر گلباز کو شناخت کر لیا گیا

جمعرات 1 مئی 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ضلع بنوں میں پولیس مقابلے میں مارے گئے شدت پسند کمانڈر گلباز کو شناخت کر لیا گیا۔ یہ شدت پسند پولیس کو مطلوب بھی تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب کمانڈر گل باز ولد عزیز گل سکنہ مٹکی بیزن خیل مارا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود سپینہ تنگی چشمی کے قریب شدت پسندوں اور سی ٹی ڈی پولیس کا سامنا ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس جھڑپ میں دونوں جانب سے بھرپور فائرنگ کی گئی، جس میں سی ٹی ڈی پولیس کے 03 جوان شہید اور 02 جوان زخمی ہوئے، جبکہ اس دوران دو شدت پسند مارے گئے اور دو زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں مارا گیا شدت پسند کمانڈر گلبازکے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے ، جو سی ٹی ڈی پولیس کو متعدد دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب تھا۔