کراچی،دو روز قبل تیموریہ پولیس کے ہاتھوں2ڈاکوئوں کی ہلاکت اور مقابلے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

جمعرات 1 مئی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)کراچی میں دو روز قبل تیموریہ پولیس کے ہاتھوں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشیدآباد میں 2 ڈاکوئوں کی ہلاکت اور مقابلے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکارملزمان کا تعاقب کررہے تھے،سڑک کی ناہمواری کے باعث ملزمان کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث سلپ ہونے کے باعث دونوں ملزمان گرگئے۔

پولیس اہلکار بھی تیز رفتاری میں ملزمان سے ٹکراگئے لیکن فوری سنبھل گئے۔ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دو طرفہ فائرنگ اور مقابلے کے بعد ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 عدد پسٹل، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ ملزمان پر متعدد مقدمات درج تھے۔