:عالمی یوم مزدوکا دن دٴْنیابھرمیں مزدوروں اور مظلوم طبقات کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں منایاجاتاہے ، یوسف شاہ خان

جمعہ 2 مئی 2025 03:35

؂کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ عالمی یوم مزدور (یکم مئی) کا دن دٴْنیابھرمیں مزدوروں اور مظلوم طبقات کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں منایاجاتاہے اور آج کے دن ہم کیسکوکے اٴْن عظیم شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بجلی لائنوں پر کام کے دوران اپنے قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مزدور کے موقع پرکیسکوملازمین کیلئے اپنے ایک پیغام میں کیا۔انجینئر یوسف شاہ خان نے کہا کہ آج کا دن اٴْن تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی محنت، دیانت و فرض شناسی سے دنیا کو چلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیئی ہمیں چاہیے کہ ہم نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف کریں بلکہ ان کے حقوق کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

کیسکوکے سربراہ نے کہا کہ مزدروں کے جائز حقوق تسلیم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ انہی مزدوروں کی محنت سے آج دنیا کامعاشی نظام چل رہاہے۔ اور آج کے دن کی مناسبت سے ہم کیسکوکے شہید ہونے والے تمام ملازمین و لائن اسٹاف کے قربانیوں کوخراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دورانجام شہادت نوش کیا اسکے علاوہ کیسکوکے اٴْن تمام محنت کش مزدوروں کے خدمات کا بھی اعتراف کرتے ہیں جو صارفین کو بجلی فراہمی کیلئے سخت ترین موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر دن رات مسلسل اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

انجینئریوسف شاہ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیسکوکمپنی کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناچاہئے کہ ملازمین کی فلاح وبہبوداوراٴْنکے جائزمسائل بروقت حل کریں گے اور کیسکو اپنے ملازمین و کارکنوں کو معاشرے میں ایک باعزت مقام دینے کیلئے ہرممکن اقداماتناٴْٹھائینگی۔