ایران کا مذاکرات کے دوران امریکہ پر متضاد رویہ اپنانے کا الزام

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ متضاد رویی میں ملوث ہے اور اس کے بیانات کو اشتعال انگیز سمجھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں اس نے تہران کو یمن کے حوثی گروپ کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا اور اس پر تیل سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنیکا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی فیصلہ سازوں کے متضاد نقطہ نظر اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں خیر سگالی اور سنجیدگی کے فقدان پر تنقید کی۔بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی حکام کے متضاد رویے اور اشتعال انگیز تبصروں کے تباہ کن نتائج اور اثرات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔