سعودی عرب،گورنر مکہ کی زیر سرپرستی القنفذہ میں 3 روزہ آم میلہ کاانعقاد

جمعہ 2 مئی 2025 12:30

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی زیرسرپرستی قنفذہ میں تین روزہ 14 ویں مینگو فیسٹول کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ مغربی کورنیش کے پارک میں گزشتہ روز شروع ہونے والے تین روزہ آم میلے کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر وزارت زراعت پانی و ماحولیات ماجد الخلیف نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور قنفذہ کمشنری کی زرعی حثیت کو ملکی اور عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔میلے میں کاشت کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔