سیالکوٹ ، بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 2 مئی 2025 12:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سیالکوٹ میں گزشتہ شب بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیالکوٹ شہر سمیت گردو نواح میں طوفانی ہواوں کے ساتھ تیز بارش سے شہر بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ، شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کو سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ سڑکوں و نالوں سے نکالنے میں متحرک ہے ۔