چیچہ وطنی ،ڈسکہ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو چیچہ وطنی میں غیرت کا نام پرقتل کردیاگیا

جمعہ 2 مئی 2025 13:00

چیچہ وطنی ،ڈسکہ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو چیچہ وطنی میں غیرت ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ڈسکہ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو چیچہ وطنی میں غیرت کا نام پر قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی فرحان احمد گجر نے 5 ماہ قبل اپنی ہی برادری کی لڑکی شہزاد ی سے پسند کی شادی کی تھی ،دونوں میاں بیوی آج اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے چیچہ وطنی کے گاؤں111،سیون آر آ ئے، تو لڑکی کا بھائی ذوالفقار بھی انکا تعاقب کرتے ہوئے چیچہ وطنی پہنچ گیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو موت کی نیند سلادیا ۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپر د کردیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اوراسکے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔