
منشیات برآمدگی کیس، سندھ ہائیکورٹ کی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظور، رہاکرنے کاحکم
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
12:47

(جاری ہے)
بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا تاہم ضمانت کی شرط کے طور پر 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دیاتھا۔عدالت نے ملزم ساحر کی درخواست ضمانت 24اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی تھی۔سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تھی۔عدالت نے قرار دیا تھاکہ ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات آئینی بینچ میں سنے جاسکتے ہیں۔ ملزم کی درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 199 سب سیکشن (l) (سی) میں آتی ہے۔ ویڈ برآمدگی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آ سکتے تھے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی۔ ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔ ملزم ساحر حسن کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
-
پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا
-
حکومت کو یکم مئی پراپنی ذاتی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کا لائحہ عمل بھی دینا چاہیے تھا
-
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگوں پر مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ
-
دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل نیٹ ورکس
-
آج پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی غریب ہے
-
جرمن کمپنیوں کے بورڈز میں خواتین کی تعداد دس سال میں دو گنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.