Live Updates

حکومت کو یکم مئی پراپنی ذاتی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کا لائحہ عمل بھی دینا چاہیے تھا

محنت کشوں کی محنت کے تناسب سے بزنس اور صنعت میں ان کا حصہ تسلیم کیا جائے، اس سے قومی معیشت کی ترقی تیز تر ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو روڈ میپ بنانا چاہئیں۔ نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 مئی 2025 20:59

حکومت کو یکم مئی پراپنی ذاتی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کا ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 مئی 2025ء ) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ سے یوکے اسلامک مشن کے سربراہ اور نرطانیہ میں سینئر رہنما ریاض مدنی نے ملاقات کی. سید احسان اللہ وقاص کی رہائش گاہ پر امریکہ، برطانیہ، ناروے، سعودی عرب سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت اور جماعتِ اسلامی کے رہنما وقار ندیم وڑائچ اور النساء قرآن ہاؤس، النساء قرآن انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ ڈاکٹر زیبا وقار کے زیر انتظام النساء ماڈل ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی وطنِ عزیز سے والہانہ محبت رکھتے ہیں.

پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیز کا بڑا جوہری کردار ہے. حکومتِ پاکستان کا فرض ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے تمام حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے. لیاقت بلوچ نے کہا کہ دُنیا بھر میں پاکستانی اسلامی، جمہوری اور سماجی تحفظ کے حامل ملکوں میں رہتے ہیں. بیرونِ ملک پاکستانی خود اِن ممالک میں اپنے علاقائی، فرقہ وارانہ، برادری کی بنیاد پر تقسیم سے اجتناب کرتے غلبہ دین، جمہوری، پارلیمانی اور قانون کی بالادستی کا اسلوب اپنائیں تو پاکستان میں اُن کی معاشی اہمیت کے ساتھ ساتھ قومی وحدت اور جمہوری کردار بھی بہت اھم ہوسکتا ہے.

برطانیہ میں اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ اور فخر ہیں.
لیاقت بلوچ نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کوششوں سے سہ فریقی بین الاقوامی تحفظِ حقوقِ مزدور کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس صدیقی نے اپنے ادارے کی ذمہ داری کا حق ادا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت یکم مئی کے موقع پر اشتہارات اور اپنی ذات کی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں، محنت کشوں، کھیتوں کھلیانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل دیں۔ این آئی آر سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں روڈ میپ بنائیں.

مزدوروں، محنت کشوں کی محنت کے تناسب سے بزنس، صنعت، زمینداری میں مزدوروں کا حصہ تسلیم کیا جائے، اس سے قومی معیشت کی ترقی تیز تر ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے النساء قرآن ہاؤس میں پاک بھارت بارڈر ایریا کے معززین اور عوام سے خطاب کیا. اس موقع پر وقار ندیم وڑائچ، خبیب نذیر، محمد اعجاز چوہدری، زبیر صدیقی، بابر اعوان، ڈاکٹر اعجاز نذیر، معروف بزنس مین چوہدری محمد حسین اور دیگر رہنما موجود تھے.

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بارڈر ایریاز کے عوام جنگ کے خطرات کے سائے میں ہیں لیکن لاہور، قصور کے بارڈر ایریا کے عوام ہمیشہ بہادر، شیردل اور فرنٹ لائن ایریا کے دفاع کے بااعتماد محافظ ثابت ہوئے ہیں. پاکستان کے 25 کروڑ عوام بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے. خطے میں حالات کی کشیدگی گہری سازش ہے، اور اس سازش کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں.

اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فیسطینیوں کے حق میں پاکستانی عوام کی بیمثال، والہانہ یکجہتی مارچز سے بوکھلاکر بھارت کیساتھ مل کر پہلگام ڈرامہ رچایا ہے، تاکہ پاکستانی عوام اور حکمرانوں کی توجہ غزہ میں جاری قتلِ عام سے ہٹائی جاسکے. اس طرح جھوٹ کی بنیاد انڈیا اسرائیل نے مل کر پاکستان کے خلاف نیا جنگی محاذ کھولا ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ناکامی ہوگی.

عراق، شام، ایران، افغانستان پر بھی جھوٹ کی بنیاد پر تباہی مسلط کی گئی؛ اب بھارت اِسی آزمائے ہوئے فرسودہ طریقے کو پاکستان پر اپلائی کرنے کی غلطی دوہرا رہا ہے، جس میں اُسے انشائاللہ منہ کی کھانی پڑے گی. چین، سعودی عرب، یو اے ای، ایران خطے کو جنگ کی لپیٹ میں جانے سے روکنے کیلیے کردار ادا کرسکتے ہیں. اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو 25 کروڑ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے بااعتماد پشتیبان بن کر کھڑے ہونگے۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات