Live Updates

آج پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی غریب ہے

آج پاکستان جس نہج پر ہے ہم سب کا قصور ہے، جو اصلاحات بہت ضروری ہیں ہماری حکومتیں وہ اصلاحات نہیں کرتیں، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مئی 2025 20:38

آج پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی غریب ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2025ء) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی غریب ہے، آج پاکستان جس نہج پر ہے ہم سب کا قصور ہے، جو اصلاحات بہت ضروری ہیں ہماری حکومتیں وہ اصلاحات نہیں کرتیں۔ تفصیلات کے مطابقسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنریشن جو پاکستان چھوڑ کرجا رہی ہے، اتنا اچھا پاکستان نہیں جو ہمارے والدین نے دیا ، جس شہر اور صوبے میں ہم رہتے ہیں وہ دوسرے شہروں صوبوں سے بہت پیچھےرہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس نہج پر ہے ہم سب کا قصور ہے، آج پاکستان بنگلہ دیش سری لنکا سے بھی غریب ہے، جو اصلاحات بہت ضروری ہیں، ہماری حکومتیں وہ اصلاحات نہیں کرتی ہیں، آج پاکستان میں اختلافات ہے، آج ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ممکن ہے دشمن پاکستان پر حملہ کرے ، سوال ہوتا ہے کہ تم کتنےمتحد ہو، اس کا جواب ہمیں دینا بھی چاہیے ہمیں متحد ہونا پڑیں گا اور یکسوئی سے جواب دینا ہوگا۔
                                                                                                                  
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات