پاکستان و آزاد کشمیر کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،راجہ رضوان نصیب

کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ طویل عرصہ سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کا سامنا کر رہے ہیں

جمعہ 2 مئی 2025 13:17

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ طویل عرصہ سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کا سامنا کر رہے ہیں جنگ ہتھیا روں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہیں کشمیری عوام لائن آف کنٹرول پر پاک افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ سیاست میں سو اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات ملک کی آتی ہے تو ہم سب ایک قوم ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم پُر امن لوگ ہیں جنگ کے حمایتی نہیں لیکن اگر بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کرنے کی بھول کی تو پاکستان کی جوابی کاروائی ایسی ہو گی کہ بھارت نسلوں تک یاد رکھے گا ۔