لاہور، غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں وبہن کو قتل کردیا،ملزمان گرفتار

جمعہ 2 مئی 2025 18:03

لاہور،  غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں وبہن کو قتل کردیا،ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) لاہور کے علاقے صوئے آصل میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں اوربہن کو گلا کاٹ کرقتل کردیا۔ترجمان کے مطابق پولیس کوچندگھنٹے قبل دوہرے قتل کی افسوسناک اطلاع ملی،ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق تارڑ ٹیم کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچ گئے۔مقتولہ رخسانہ بی بی اوربیٹی رمشا کوگلا کاٹ کر ملزمان علی حسن، علی زین اوریوسف نے قتل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دو ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا،گزشتہ روز ماں بیٹی واپس گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،جس کے بعد قاتلوں کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہرکوبھی حراست میں لے لیا اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :