سندھ حکومت کا کراچی،سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں "یوتھ سٹیزن جرنلزم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کینوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لییاہم فیصلے کیے ہیں۔سندھ حکومت نیکراچی،سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں "یوتھ سٹیزن جرنلزم پروگرام" اور "یوتھ ایمرجنگ سٹار پروگرام" 16 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ، صوبے کی تمام 6 ڈویژنوں میں نوجوانوں کیلئے کیپسٹی بلڈنگ اور ڈیجیٹل اسکل ٹریننگ پروگرام بھی رواں ماہ مئی سے شروع کیے جائیں گی.وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ یوتھ سٹیزن جرنلزم پروگرام کے تحت 18 سال سے لیکر 29 سال تک کے نوجوان صحافیوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے مسائل، اہم واقعات اور مثبت کہانیوں کو مثر انداز میں دنیا تک پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

سردار محمد بخش مہر نے زور دیا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان معاشرے میں شعور اور آگاہی پھیلانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی. سردار محمد بخش مہر نے یوتھ ایمرجنگ سٹار پروگرام کے حوالے سیبتایا کییہ پروگرام نوجوانوں میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

اس پروگرام کے تحت آرٹس، کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر مختلف شعبوں میں باصلاحیت نوجوانوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں گی.صوبائی وزیر نے کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسکا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ٹیم ورک جیسی اہم مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوان ایک پر اعتماد اور فعال شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں.سردار محمد بخش مہر نے ڈیجیٹل اسکل ٹریننگ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اس کیتحت نوجوانوں کو ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ،سوشل میڈیا, ڈیٹا انٹری، مارکیٹنگ اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں سے پروگرامز سے متعلق درخواستیں طلب کرلی ہیں، اس اقدام سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور وہ ڈیجیٹل دنیا میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔