ڈی آئی خان ،مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش ، 25سالہ نوجوان سولر پلیٹ سر پر لگنے سے زخمی

جمعہ 2 مئی 2025 19:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز طوفانی ہوائیں ، پنیالہ، بلوٹ شریف ، چشمہ بیراج کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ، ملتان روڈ گائوں پکہ ملانہ گھر میں بیٹھا 25سالہ نوجوان سولر پلیٹ سر پر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شب اچانک تیز طوفانی ہوائیں چل پڑیں جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پنیالہ، بلوٹ شریف ، چشمہ بیراج کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی اسی طرح تیز آندھی کے باعث ملتان روڈ گائوں پکہ ملانہ میں گھر میں بیٹھے کاشف نامی 25 سالہ نوجوان پر سولر پلیٹ گرنے سے نوجوان سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیام، ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے اسٹیشن 66 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :