کراچی سے گوادر سمگل کی جانیوالی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط

جمعہ 2 مئی 2025 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)کراچی سے گوادر سمگل کی جانیوالی 5 کروڑ روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز ضبط کر لئے گئے۔ڈرگ انسپکٹر ساؤتھ ساجد میمن نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں توحیدی گڈز ٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط کرکے گڈز ٹراسپورٹر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈرگ انسپکٹر ساؤتھ ساجد میمن کے مطابق غیر رجسٹرڈ بھارٹی ادویات کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی، ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز میں 19 لاکھ ٹیبلیٹس تھی جن کو ضبط کیا گیا۔ضبط کی گئی ادویات توحیدی گڈز ٹراسپورٹ کے ذریعے کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ایف آئی اے ٹیم نے گڈز ٹرانسپورٹر حاجی محبوب کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ادویات کہاں سے آئی تھیں اور یہ گوادر سے کہاں اسمگل ہونی تھیں اس متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :