Live Updates

پاک بھارت صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھائیں، یورپی یونین

کشیدگی میں اضافہ کسی کیلئے سود مند نہیں، یورپی یونین کی نمائندہ کا دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور، یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کلاس کا نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ،نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کو علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 مئی 2025 10:54

پاک بھارت صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھائیں، یورپی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے پاک بھارت پر زور دیا ہے کہ فریقین صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھائیں، کشیدگی میں اضافہ کسی کیلئے سود مند نہیں،یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کلاس نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کو علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی نمائندہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا، وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارت کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ روکنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، رہنماو¿ں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے۔ امریکہ نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیاتھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

امریکہ نے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز بات کی تھی جس میں سیکرٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا تھاکہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں تھے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات