Live Updates

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد نہایت ضروری ہے،ایڈیشنل آئی جی

جمعہ 2 مئی 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد نہایت ضروری ہے۔جمعہ کوترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں شہر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے لہذا ڈرائیورز کی مہارت، درست ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کی فٹنس اور ٹریکرز کا استعمال یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کریں کے وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں میں ٹریکر، کیمراز اورحفاظتی گارڈز لگوائیں جس سے حادثات میں کمی آئی گی اور حادثہ کیسے وقوع پذیر ہوا معلوم ہو جاے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ہی ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ ممکن ہے جس کے ذریعے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نثار جعفری، چیئرمین یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ یاسین نیازی، صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان، چیئرمین انصاف ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن میاں جان، جنرل سیکریٹری آل ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن جان عالم، صدر آل ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن حاجی یوسف اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات