چارسدہ پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 2 مئی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) چارسدہ عمرزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 70 عدد مختلف نوعیت کے پستول برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عمرزئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رحمان شاہ ولد سلیمان شاہ ساکن شیرپاؤ، اپنے ٹھکانے پر اسلحہ ذخیرہ کرکے اسے وقتاً فوقتاً پنجاب سمگل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ملزم رحمان شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 70 عدد مختلف نوعیت کے پستول برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسلحہ سمگلنگ کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :