Live Updates

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی، سلمان اکرم راجہ

عمران خان ڈیل نہیں کررہے ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 مئی 2025 13:00

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل نہیں کررہے ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں۔عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ان سے فیملی کی ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات نہیں کرائی جاتی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کو شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں کرتے۔

عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے۔ عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرناچاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءاعظم سواتی کاکہنا تھا کہ تحریک انصا ف گرینڈ الائنس کیلئے اہم کردار اداکررہی تھی ۔مولانا فضل الرحمان کا الائنس میں آنا انتہائی ضروری تھا۔تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے تھا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد تھا اور الائنس کا بھی یہ مطالبہ کیاگیاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی اور انہیں گرینڈ الائنس میں آنے کی دعوت دی گئی تھی۔مولانا فضل الرحمان کا گرینڈ الائنس میں آنا ضروری تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہی تھیں۔ملاقاتوں پر بلاجواز پابندی لگائی گئی تھی۔عدالت نے بھی واضح احکامات دئیے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاءاور پارٹی رہنماﺅں کی ملاقاتیں کروائی جائیں۔ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ آج کل میں اپنے کیسز میں اتنا زیادہ مصروف ہوں کہ مائنز اینڈ منرل بل کو نہیں پڑسکا اس لئے اس بل کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات