Live Updates

حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے‘خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 3 مئی 2025 13:55

حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے‘خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹاؤن میں دوسری سرجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -اس موقع پر ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فیصل سعود ڈار، پرنسپل پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر فاروق سعید خان، پروفیسر فریحہ فاروق، ڈاکٹر صابر ایاز ملک، پروفیسر محمد سلیم، ڈاکٹر عمیر فاروق، پروفیسر عاطقہ، پروفیسر جاوید رضا گردیزی، پروفیسر مجید چوہدری، فیکلٹی ممبران، سرجنز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کانفرنس نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح شعبہ صحت کی بہتری ہے۔

ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔ لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کر رہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات