Live Updates

ملین پائونڈز ریفرنس ،عمران خان ،بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جمعہ 2 مئی 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پائونڈز ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ڈویڑن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات