بلوچستان اسمبلی ،حلقہ این اے 260 کو قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کرنے سمیت چار قرارداد یں منظور

جمعہ 2 مئی 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) بلوچستان اسمبلی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کو قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کرنے سمیت چار قرارداد یں منظور کرلیں جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کئے گئے دو توجہ دلاو نوٹسز نمٹا دئیے گئے ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبداالخالق اچکزئی کی زیر صدارت چالیس منٹ تاخیر سے منعقد ہوا ، جس میں جمعیت علما اسلام کے فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس منصوبہ پر عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنانے اور پیدائش کے اندراج کیلئے 20 سال کے بجائے 30 سال عمر کرنے کے حوالے سے دو قراردادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا گے ، جمعیت علما اسلام کے زابد علی ریکی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کو قومی اسمبلی کے دو حلقوں مین تقسیم کرنے ، جمعیت علما اسلام کے اصغر علی ترین ڈاکٹر مہر اللہ ترین کو سرکاری سطح پر شہید قرار دینے کی بابت الگ الگ قراردادیں بھی منظور کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بی این پی عوامی کے میر اسد اللہ بلوچ پی پی 29 پنجگور کیلئے محکمانہ تجویز کردہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی 2024-25 میں شامل نہ کرنے اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بسول ڈیم پراجیکٹ پر اب تک آنے والے اخراجات اور پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسز محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی عدم موجودگی کے باعث نمٹا دئیے گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی ک اجلاس پانچ مئی کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔