Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر، مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ، متعددزخمی

ہفتہ 3 مئی 2025 14:48

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں خراب موسم اور سڑک حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کی ڈل جھیل میں تیز ہواو ں کے دوران ایک کشتی الٹنے سے 24 سالہ توفیق احمد چوپان جان بحق ہوگیا۔کشتی حادثے میں جھیل میں گرنے والے ایک اور شخص کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

توفیق کی لاش حادثے کے دوسرے روز جھیل سے برآمد کی گئی۔دریں اثنا ضلع راجوری میں ایک گاڑی الٹنے سے کم از کم دو افراد جانبحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے ،حادثہ دلہوری علاقے کے قریب پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت دلہوری ٹلی کے رہائشی 22 سالہ شکور احمد اور منجاکوٹ کے رہنے والے 12 سالہ اظہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ادھر سری نگر جموں شاہراہ پر ناشری ٹنل کے قریب سڑک حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ضلع کولگام کے علاقے گنسائیگام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص طارق احمد پڈر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات