کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر کے اختیارات میں غیر معمولی اضافہ ،توسیع بھی کر دی گئی

جیل ٹرائل کے امور ،پراسیکیویشن کے متعلق بھی اختیارات مل گئے ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 3 مئی 2025 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پنجاب حکومت نے کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر کے اختیارات میں غیر معمولی اضافہ کردیا،کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر کے ا ختیار ات میں اضافے کے ساتھ توسیع بھی کردی گئی۔

(جاری ہے)

کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر اب جیل ٹرائل کے امور بھی پر فیصلہ کرسکے گی،کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر کو اب پراسیکیویشن کے متعلق بھی اختیارات مل گئے ہیں،کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر میں اب وزیر قانون کو بھی شامل کرلیا گیا۔

کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر میں توسیع اور نئے ٹی اوآرز کے ساتھ نیا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاکیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ اآڈر کی تشکیل نو اور اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزراء ،اآئی جی،کمشنرز سمیت دیگر افسران کو بھی ارسال کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :