گوا، مندر میں بھگدڑ کے باعث چھ افراد ہلاک، 80 زخمی

ہفتہ 3 مئی 2025 15:30

پنجم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)بھارتی ریاست گوا میں ایک سالانہ ہندو مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ شیرگاؤ گاؤں میں منعقدہ سالانہ شری دیوی لیرائی جاترا میلے کے دوران صبح 4بجے سے صبح 5بجے کے درمیان پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے چھ افراد کے ہلاک جبکہ 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :