Live Updates

سینیٹر شیری رحمان کا (ن )لیگ کے سینیٹر پروفیسرساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 3 مئی 2025 15:43

سینیٹر شیری رحمان کا (ن )لیگ کے سینیٹر پروفیسرساجد میر کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے (ن )لیگ کے سینیٹر پروفیسرساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پروفیسر ساجد میر کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ۔ شیری رحمن نے کہاکہ مرحوم کے درجات بلندی اور اہلخانہ کے صبر وجمیل کیلئے دعاگو ہوں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات