Live Updates

’یہ شدید ٹاؤٹ قسم کا انسان ہے‘ فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سابق صوبائی وزیر کا اپنی سابقہ جماعت کے کارکنوں سے سامنا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 3 مئی 2025 15:29

’یہ شدید ٹاؤٹ قسم کا انسان ہے‘ فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سابق صوبائی وزیر کا اپنی سابقہ جماعت کے کارکنوں سے آمنا سامنا ہوا جہاں فیاض الحسن چوہان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کارکنان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے اندر اتنی جرات پیدا کرو کہ اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لو‘، اس پر پی ٹی آئی کارکنان نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیا کہ ’تم ہو کون؟ پہلے اپنا تعارف تو کرواؤ؟ یہ بندہ ہے کون؟ شدید ٹاؤٹ قسم کا انسان ہے‘۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سربراہ امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سربراہ جبران ریاض اور ڈپٹی ہیڈ عمران امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں سوشل میڈیا سربراہ سی آئی اے میں ملازم ہیں، اب پی ٹی آئی ہاں کرے یا نہ کرے یہ پھنسیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا کہ دونوں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ مذہبی مشکوک گروہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں، دونوں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے سوشل میڈیا پر چیزیں چلا رہے ہیں، 9 مئی کی طرح 27 مئی بھی دردناک ہے، بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ کے معاملے میں پھنس گئے ہیں، سوشل میڈیا کی بلندیوں پر پہنچانے والا جبران ریاض تباہی کا باعث بن گیا۔                                
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات