فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 3 مئی 2025 15:54

فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نو مئی فیصل آباد کے مقدمے میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے فواد چوہدری کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے عدالتی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ 5مئی کو سماعت کرے گا ۔

فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے ہیں جبکہ تاحال ملزمان کو فرد جرم کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنیکا حکم دے ۔