اسرائیلی فوج اپنے اہلکار کو غزہ میں تنہا چھوڑ گئی

ہفتہ 3 مئی 2025 17:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)غزہ میں جنگ کے دوران اس ہفتے کے آغاز میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی غزہ کے علاقے میں 40 منٹ تک اکیلا چھوڑ دیا گیا، اپنی اس لاپروائی کو صیہونی فوج نے سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایلیٹ یحالوم کامبیٹ انجینئرنگ یونٹ نے رفاح اور خان یونس کے درمیان مورگ کوریڈور کے علاقے میں ایک آپریشن مکمل کیا اور اس کے بعد غزہ سے واپس اسرائیل کی طرف روانہ ہوئی۔

تاہم، فوج نے بتایا کہ ان کی واپسی کے دوران ایک سپاہی غزہ میں اکیلا رہ گیا، جسے تقریبا 40 منٹ تک وہاں چھوڑ دیا گیا۔فوج نے اس واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے اہم اسباق حاصل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :