چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن کو قتل کر دیا،ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 3 مئی 2025 17:44

چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں 109 ،سیون آر میں دو بھائیوں نے اپنی 22 سالہ بہن کو غیرت کے نام پرگلے میں پھند اڈال کرقتل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق مطابق مقتولہ مہوش چند روز قبل ایک لڑکے علی شان کیساتھ چلی گئی تھی جس پر لڑکی کے بھائی مقامی پنچایت کی مداخلت سے واپس گھر لے آئے تھے ،تاہم مہوش اپنے آشنا سے ملنے کیلئے رات 2بجے اپنے گھر سے دوبارہ نکل پڑی جس پر بھائیوں نے اسکا تعاقب کیا اورآشنا کے گھر کے قریب ہی اسے دبوچ لیا اور گلے میں رسی کا پھندا ڈال کراسے قتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ عابدہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :