پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب ون فائیو(15) ایمرجنسی ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا

ہفتہ 3 مئی 2025 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب بھر سے موصول ہونے والی ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن کالز کے اعداد و شمار برائے اپریل جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 28 لاکھ 74 ہزار 154 کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 7 لاکھ 9 ہزار 544 کالز غیر متعلقہ تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار 604 کالز کی گئیں۔

اپریل کے دوران 2 لاکھ 24 ہزار 494 کالز پر پولیس نے بروقت مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار 30 کالز پر شہریوں کو رہنمائی فراہم کی گئی. الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز سنٹر کی جانب سے پولیس کو تفتیش میں معاونت کے لیے 520 کیسز میں ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے۔ خواتین کی شکایات پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ایک ماہ کے دوران 4 ہزار 814 ایف آئی آر درج کروائیں۔ جبکہ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بچوں سے متعلقہ 5 ہزار 436 کیسز کو کامیابی سے حل کروایا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر صرف ضرورت کے وقت کال کریں اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ اصل ایمرجنسی میں فوری مدد ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :