Live Updates

محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین

ہفتہ 3 مئی 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں انتہا پسند دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ کارروائیوں میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔وفاقی وزیر نے شدت پسندوں، عسکریت پسندوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے میں فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "خوارج دہشت گرد"کی اصطلاح تاریخی طور پر متشدد باغیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشنز نے نہ صرف اہم خطرات کو بے اثر کیا بلکہ دوسرے دہشت گرد عناصر کو بھی ایک مضبوط پیغام دیاہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پانچ خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مہارت اور جرات کے ساتھ ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کی گئی نمایاں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کے ان دشمنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات