Live Updates

ذیشان ملک سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 3 مئی 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک سے ہفتہ کو برطانوی ہائی کمیشن کے دو رکنی وفد نے یہاں 90شاہراہ قائد اعظم میں ملاقات کی۔ اس موقع پرپاک برطانیہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد میں برطانوی ہائی کمیشن کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ اور سیکنڈ پولیٹیکل سیکرٹری پنجاب ماجد احمد شامل تھے۔

معاون خصوصی نے برطانوی وفد کو پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اورعوامی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں صوبے کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں یکساں ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات کئے۔ معاون خصوصی نے پنجاب حکومت کے صحت تعلیم ،صاف پانی ،روڈ انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ،زراعت ،لائیو سٹاک،ماں اور بچے کی صحت سمیت اقلیتوں کے حقوق کیلئے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے ،تعلیم اورزراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے،دونوں ممالک محبت کے پرخلوص رشتے میں پروئے ہوئے تاریخی دوست ہیں۔وفد نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات