ساہیوال،11کروڑ 32لاکھ غبن کیس ،خاورمانیکا ، بیٹے کیخلاف سماعت 21مئی تک ملتوی

ہفتہ 3 مئی 2025 18:03

ساہیوال،11کروڑ 32لاکھ غبن کیس ،خاورمانیکا ، بیٹے کیخلاف سماعت 21مئی تک ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال آصف بشیر نے حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی گیارہ کروڑ 32لاکھ کنورژن فیس غبن کیس میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے پہلے شوہر خاورمانیکا اوراسکے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف مقدمہ کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی ۔ عدالت میں خاور مانیکااور اس کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

جبکہ دیگر ملزم ایکسائز انسپکٹر اللہ نواز وٹو، پٹواری محمد اشرف ، مینجراوقاف شفقت عدالت میں حاضر ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے 11اگست 2023کو سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ کے سابق شوہر خاورمانیکا ، ان کے دو بیٹوں موسیٰ مانیکا ، ابراہیم مانیکا، ایکسائز انسپکٹر اللہ نواز وٹو، پٹواری محمداشرف اور مینجر اوقاف شفقت کے خلاف حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی دس کروڑ روپے مالیت اور تعمیر مارکیٹ کنورژن فیس ایک کروڑ 32لاکھ روپے غبن کرنے کے الزمات میں مقدمہ 409ت پ، 166ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کیا تھا۔ خاورمانیکا او رموسیٰ مانیکا عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ جبکہ ابراہیم مانیکا فرارہوکر بیرون ملک سپین جا چکا ہے۔ جسے اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔