بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مسلمان بس ڈرائیور کو ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرنے پر معطل کر دیا گیا

ہفتہ 3 مئی 2025 22:02

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مسلمان بس ڈرائیور کو ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نارتھ ویسٹرن کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ہاویری ڈپو سے منسلک ڈرائیور نیاز ملا کو اسٹیئرنگ وہیل کے پیچھے والی سیٹ پر نماز پڑھتے ہوئے پایا گیا۔ ایک مسافرنے واقعے کی ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی نے ڈرائیور کو معطل کر دیا۔