Live Updates

مودی کی نوٹنکی بے نقاب، کولمبومیں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کیلئے کر ائے کے مظاہرین لانے کا انکشاف

ہفتہ 3 مئی 2025 22:06

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) مودی کی نوٹنکی بے نقاب ،کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مودی کے جعلی ڈرامے کا پول کھل گیا، پاکستان کے خلاف جنون میں مبتلا مودی سرکار کے ایجنٹس پیسے دیکر مظاہرین کو نام نہاد مظاہرے کے لئے لانے لگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے ایجنٹس نے 30 اپریل اور گذشتہ روز کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کروانے کی کوشش کی ۔

اور پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی ۔ تاہم کرائے کے نام نہاد مظاہرین نے مودی کا پول کھول دیا۔ کرائے کے مظاہرین نے انکشاف کرتے ہوے میڈیا کو کہ ہمیں تو کچھ پتہ ہی نہیں کہ وہاں کیا ہو رہا تھا، ہمیں تو پندرہ پندرہ سو روپے کا لالچ دے کر لایا گیا تھا،۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات