شانگلہ موسلا دار بارش جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے بعد وا دی میں موسم کی رد بدلی

یخ ہوائیں چل گئی ۔طوفان اورموسلاداربارش کے بعد وادی شانگلہ کے بیشترعلاقے پر تاریکیوں میں ڈوب گئے

ہفتہ 3 مئی 2025 22:34

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)شانگلہ موسلا دار بارش جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے بعد وا دی میں موسم کی رد بدلی،یخ ہوائیں چل گئی ۔طوفان اورموسلاداربارش کے بعد وادی شانگلہ کے بیشترعلاقے پر تاریکیوں میں ڈوب گئے ۔ مختلف سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گرگئے۔

(جاری ہے)

موسلا دار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں واپڈا بجلی ٹریپ کر گئی، انٹرنیٹ سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا جبکہ موبائل سگنل بھی ڈراپ ہونے لگے ۔

ہفتہ کے روز شانگلہ اور مضافات علاقوں میں ایک روزوقفے کے بعد دوبارہ موصلا دار بارش مختلف مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہونے سے موسم سرد ہو گیا۔ آسمانی بجلی چمکنے کے دوران واپدا بجلی مکمل طور پر بند رہی اور وادی ا ندھیروں میںڈوب گئی تھی جبکہ شانگلہ میں گزشتہ تین دنوں سے انٹرنیٹ سروس بھی انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا ۔۔