نوازشریف اور شہبازشریف کا سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کااظہار

مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا، نوازشریف

بدھ 23 جولائی 2025 17:17

نوازشریف اور شہبازشریف کا سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔